
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنیکی وجہ بتادی
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کہ پی ٹی آئی کا وفد مجھ سے ملنے آیا جبکہ کچھ نے میڈیا پر آکر استعفوں سے متعلق مجھے اطمینان دلا دیا، میں نے مطمئن ہو کر ایسے ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جس جس رکن اسمبلی سے مطمئن ہوا اسکے استعفے منظور کیے، بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کر کے بتایا کہ وہ ابھی اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جب استعفے منظور کرتا ہوں تو شور مچتا ہے اور جب نہیں کرتا تو بھی شور ہوتا ہے۔
اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ عمران خان نے واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے استعفے منظور کر لیے ۔
جس پر ان کا کہنا تھا کہ ایسی بات نہیں، جب پی ٹی آئی وفد آیا تو منظوری کا عمل شروع ہو چکا تھا، اب بھی چاہتا ہوں کہ جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ اسمبلی میں آئیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/raja-1112.jpg