
تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے راجہ ریاض کے ٹوئٹر اکاؤنت سے منسوب ایک ٹویٹ وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے خود کو لوٹا تسلیم کرلیا ہے۔
اس خبر کو شئیر کرتے ہوئے حامد میر نے طنز کیا کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ تمہارے بچوں کے رشتے نہیں ہونگے لیکن راجہ ریاض کے بیٹے کو رشتہ بھی مل گیا اور پھر اسکی دعوت ولیمہ فیصل آباد کے ایک ایسے شادی گھر میں ہوئی جو تحریک انصاف کے ایک ایم این اے کی ملکیت ہے ولیمے میں نئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی شریک تھے
https://twitter.com/x/status/1523526459826278400
حامد میر نے یہاں غلط بیانی یہ کی کہ راجہ ریاض کے بیٹے کی دعوت ولیمہ تحریک انصاف کے ایم این اے کے گھر پر ہوئی جبکہ حقیقت یہ تھی کہ دعوت ولیمہ تحریک انصاف کے ایم این اے شیخ خرم شہزاد کے شادی ہال میں ہوئی۔ خیال رہے کہ شیخ خرم شہزاد ایک کاروباری شخصیت اور فیصل آباد میں متعدد شادی ہالز کے مالک ہیں۔
راجہ ریاض کے مبینہ ٹوئٹر پیغام کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کہتے تھے لوٹوں کے بچوں سے کوئی شادی نہیں کرے گا! اطلاع" عرض ہے کہ آج میرے کے بیٹے کی شادی تھی
https://twitter.com/x/status/1522988568234401793
اس موقع پر انہوں نے حمزہ شہباز کی شادی میں شرکت کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
راجہ ریاض کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض نے خود لوٹا تسلیم کرلیا ہے، یہ اسکے لئے شرم کا مقام ہے۔
اینکر عمران خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ریاض کا ٹویٹ پڑھ کر مجھے بہت ہنسی آئی کہ راجہ ریاض خود بتارہے ہیں کہ میں لوٹا ہوں
https://twitter.com/x/status/1523582711201697792
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ویسے قیامت کی نشانی ھے۔ راجہ ریاض خود اپنے اپکو لوٹا کہہ رہا ہے۔ اس سے بڑھکر اور کیا انسان کیلئے ذلالت ھو سکتی ھے۔ لوگ کہیں تو غصہ کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1523568182308777984 https://twitter.com/x/status/1523387971067875328 https://twitter.com/x/status/1523600350753992704
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے حامد میر کو جواب دیا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ لوٹوں کہ بچوں کی شادی نہیں ہوتی اور یہ ٹویٹ کر کے آپ یہ بتا رہے ہیں کے راجہ ریاض نے اپنے آپ کو لوٹا سمجھ لیا تھا
https://twitter.com/x/status/1523608326562795522
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اب آپ نے خود کولوٹا تسلیم کرہی لیا ہے تو آپکو آئندہ الیکشن میں عبرتناک شکست دیں گے۔ سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ آپ نے بیٹے کی شادی تو کرلی یہ بتائیں کہ عید نماز کہاں پہ پڑھی؟

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/raja-riz11.jpg