
اسلام آباد جی سیون تھانے کی پولیس نے شہبازگل کے اسسٹنٹ اظہار کے گھر پر بغیر وارنٹ چھاپہ مارا، خواتین کو بغیر کسی اجازت نامے کے گھر سے نکال کر تھانے لیجایا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کا ایک آڈیو میسج وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ انتہائی پریشانی کے عالم میں کسی سے مدد مانگ رہا ہے۔ اپنے آڈیو میسج میں اظہار کہتا ہے کہ بڑی تعداد میں پولیس کی نفری نے اس کے گھر پر ریڈ کیا ہے، چھاپہ مار ٹیم میں پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شامل تھے۔
اظہار گھبرائے ہوئے کسی سے مدد طلب کر رہا ہے اور بتاتا ہے کہ پولیس اہلکار اس کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ میں شامل خواتین کو جی سیون تھانے لے گئے ہیں اور انہیں ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ اظہار سے شہباز گل کی کبھی کوئی چیز مانگتے ہیں تو کبھی کسی چیز کا مطالبہ کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1557584959241687041
اظہار بتاتا ہے کہ وہ شہبازگل کی جن چیزوں کا تقاضا کررہے ہیں ان میں سے کوئی بھی چیز اس کے پاس موجود نہیں پولیس والے اسے بے جا تنگ کررہے ہیں۔
اس پر تنقید کرتے ہوئے اظہر مشوانی نے کہا کہ رات 3 بجے ڈاکٹر شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کے گھر پر پولیس نے دھاوا بولا، گھر کی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور آدھی رات کو تھانے لے کر گئے وہ ڈاکٹر گِل کی چیزیں مانگتے رہے۔ یہ ڈرپوک چوہے فاشزم نہیں بےغیرتی کی بھی حدیں کراس کر گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gill-izhar-home-raid.jpg