
مشہور ٹی وی میزبان رابعہ انعم گھریلو تشدد کے خلاف اپنے بیانیےکی بنیاد پر محسن عباس حیدر کی وجہ سے لائیو پروگرام سے اٹھ کر چلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں ٹی وی میزبان رابعہ انعم ، محسن عباس حیدر کو مدعو کیا گیا تھا، تاہم پروگرام کے شروع ہوتے ہی رابعہ انعم نے کہا کہ میں خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھانے والے لوگوں میں سے ایک ہوں، اس پروگرام میں محسن عباس حیدر کو بھی مدعو کیا گیا تھا یہ مجھے معلوم نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب اگر میں اس پروگرام میں بیٹھی رہتی ہوں تو یہ میرے خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف اٹھانے والی آواز اور بیانیے سے ناانصافی ہوگی لہذا میں اس پروگرام میں مزید نہیں بیٹھ سکتی۔
انہوں نے پروگرام کی میزبان ندا یاسر، پروڈیوسر، پوری ٹیم اور چینل انتظامیہ سے پروگرام کے درمیان اٹھ کر جانے کے اپنے اقدام پر معذرت بھی کی اور کہا کہ میں آپ کا شو خراب کرنا نہیں چاہتی، اگر مجھے پہلے معلوم ہوتا کہ محسن عباس حیدر بھی اس پروگرام میں شریک ہیں تو میں کبھی اس شو کا حصہ نہیں بنتی۔
رابعہ انعم کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، ٹی وی میزبان فیصل چوہدری نے اس واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا اداروں کو معاشرے کو خواتین کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے،اور ایسے میں محسن عباس حیدر اور فیروز خان جیسے لوگوں پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1589900461628588036
نایاب خان نے کہا کہ عوامی سطح پر مشکل مگر اصولی فیصلہ لینے پر نایاب خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ، گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کے ساتھ ایسی یکجہتی کے اظہار کو مثال بنانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1589971525267881986
کومل انصاری نے لکھا کہ میں رابعہ انعم کی جانب سے گھریلو تشدد کے خلاف اسٹینڈ لینے اور تشدد کرنے والے کے خلاف اسٹیج شیئر نا کرنے کے فیصلے کی تعریف کرتی ہوں، ایسا کرنے کی جرآت صرف چند خواتین میں ہی ہوتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/%2Cpj11n1j1.jpg