Dastgir khan19
Minister (2k+ posts)
لنگڑے نیازی نے بہت کوشش کی کہ وہ کوئی نہ کوئی تحریک شروع کرے کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکا مگر اب جو حکومت نے گرفتاری کا ڈرامہ شروع کیا ہے اس سے ضرور کوئی نہ کوئی تحریک نکلتی نظر آ رہی ہے . اس کی دو وجوہات ہیں ایک تو الیکشن ہے اور دوسری تاریخ کی بد ترین مہنگائی . جسے ریاست لنگڑے نیازی کو سرنڈر کر رہی ہے ریاست کی کمزوری عوام کے سامنے عیاں ہو رہی ہے جس سے مزید لوگ احتجاج کرنے کا حوصلہ پکڑ رہے ہیں . حکومت کا یہ آنکھ مچولی کا کھیل ایک طرف لنگڑے کو مطلوب سیاسی ہنگامے فراہم کر رہا ہے اور دوسری طرف حکومت کی ساکھ بھی تباہ کر رہا ہے
پی ڈی ایم حکومت انتہائی کمزور وکٹ پر کھیل رہی ہے . آج بھی ان کی ساری سیاسی کلکولیشنز اسٹبلشمنٹ کے حوالے سے ہیں جب کہ عوامی محاذ پر یہ بری طرح سے شکست کھا چکی ہے . یہ صورتحال ایسے ہی ہے جسے مشرف کے اختتامی دور میں بنی تھی . وکلا تحریک نے نون لیگ کو نیا جنم دیا تھا اور تشدد و انتقام کی سیاست نے قاف لیگ کو ڈبو دیا تھا. آج نون لیگ وہیں کھڑی ہے جہاں قاف لیگ کھڑی تھی لیکن قاف لیگ کے پاس کچھ نہ کچھ اختیارات اور پلاننگ تھی جب کہ نون لیگ کے پاس نہ کوئی اختیار ہے نہ پلاننگ ہے اور نہ ہی حوصلہ ہے . لنگڑے کی گرفتاری کے ڈرامے سے حکومت ساکھ دن بدن تباہ ہوتی جاۓ گی اور الیکشن کے موقع پر لنگڑے کو ہمدردی کا ووٹ بھی پڑے گا . الیکشن کے موقع پر لنگڑے کو گرفتار کرنا زیادہ خطرناک ہے اور گرفتاری کے ڈرامے کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک . دونو صورتوں میں عوامی ہمدردی کا ووٹ لنگڑے کی پارٹی کو جاۓ گا
پی ڈی ایم حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں انہیں صرف و صرف ایک ذلت کا دریا ڈوب کر جانا ہے . یہ اپنے عوام کش اقدامات سے کسی قسم کی ہمدردی اور دلیل کا جواز کھو چکے ہیں . بہتر یہ ہی تھا موقع ملتے ہی حکومت چھوڑ دیتے لیکن انہوں نے عوام کا نہیں سوچا اور مہنگائی سے تباہی پھیلا کر سیاسی خود کشی کر لی . قاف لیگ کا صفایا ہو گیا تھا اب نون اور جے یو ائی کا بھی صفایا نظر آ رہا ہے . جب آپ کی سیاسی حیثیت ہی ختم ہو جاۓ گی تب آپ کا کیا مقام بچے گا جو پرویز الہی کی قاف لیگ کا بچا تھا . کسی خواب میں مت رہنا کہ عوام کا خوں نچوڑنے کے بعد بھی کوئی کامیابی ملے گی . اسٹبلشمنٹ کامیاب ہو گئی انہوں نے اس بار نون لوگ کے وہ گڑھ بھی توڑ دینے ہیں جو مشرف نہ توڑ سکا تھا . اسٹبلشمنٹ جتنی مرضی سگی ہو جاۓ جب عوامی حیثیت ختم تو سب کچھ ختم
Last edited by a moderator: