ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتح خوانی کے دوران مسجد کے دروازے پر دھماکہ

7.jpg

کابل میں افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتح خوانی کے دوران مسجد کے دروازے پر دھماکے سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل کی عید گاہ مسجد کے داخلی دروازے پر ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد کے اندر طالبان ترجمان و نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی جاری تھی۔


ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ عید گاہ مسجد کے داخلی دروازے کے قریب ہجوم کے درمیان میں ہوا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں جاں بحق ہونے ہونے والے افراد کی تعداد سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے ، افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرکے علاقے کی مکمل طور پر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
 

Back
Top