
پشاور خود کش حملے نے ایک بار پھر ملکی سلامتی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی تشویش کا اظہار کردیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری محنت سے حاصل کامیابیاں بھی خطرے میں ہیں،ٹویٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بعد قوم برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومتی اقدامات کا انتظار کررہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1500022392697106434
انہوں نے کہا کہ ابھی تک بیانات کے علاوہ کوئی حکمت عملی نہیں ہے،خطرے میں صرف پاکستانیوں کی جان نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہماری محنت سے حاصل کردہ کامیابیاں بھی خطرے میں ہیں۔
پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکےکے شہدا کی تعداد باسٹھ ہو گئی ہے، پولیس اہلکاروں سمیت چالیس سے زائد شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے،دھماکے کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔
دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں،دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تینوں حملہ آوروں کے خاکے تیار کرلئے گئے،دہشت گرد رکشے سے کوہاٹی پہنچےتھے،کوچہ رسالدار خودکش حملے کی تین سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آچکی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shebaz-sharif-peshaer-at.jpg