
بھارت کے معروف اداکار اور سابق بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کی طرف سے ایک بار پھر سے مہندرا سنگھ دھونی پر تنقید کے بعد یوراج سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے والد کی ذہنی صحت پر بات کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1830523422923010100
یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے بھارتی ٹی وی چینل زی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں زندگی میں کبھی بھی مہندراسنگھ دھونی کو معاف نہیں کروں گا، اسے چاہیے کہ وہ اپنا چہرا آئینے میں دیکھے۔
یوگراج سنگھ اس سے پہلے بھی دھونی پر تنقید کرتے رہے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ دھونی بہت بڑا کھلاڑی ہے لیکن میرے بیٹے کے خلاف اس نے جو کچھ کیا ہے وہ اب سامنے آتا جا رہا ہے۔
میں نے اپنی زندگی میں دو چیزیں کبھی نہیں کیں ، ایک تو جس نے میرے ساتھ غلط کیا ہو میں اسے معاف نہیں کرتا، دوسرا میں نے ایسے لوگوں کو کبھی گلے نہیں لگایا چاہے وہ میرے گھر والے یا بچے ہی کیوں نہ ہوں!
یوگراج سنگھ کی طرف سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں مہندرا سنگھ دھونی اور کپل دیو پر تنقید کے بعد سابق بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے والد کچھ ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ یوراج سنگھ کی مذکورہ ویڈیو گزشتہ برس نومبر میں ایک پوڈکاسٹ میں دیئے گئے ایک انٹرویو کی ہے جو اب پھر سے وائرل ہو گئی ہے۔
یوراج سنگھ نے انٹرویو میں اپنے اور اپنے والد کے درمیان تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے والد کچھ ذہنی مسائل کا شکار ہیں لیکن وہ اسے قبول نہیں کر پاتے۔ میرے والد زندگی کے ہر محاذ پر کامیاب رہے ہیں تاہم وہ کچھ چیزوں کو قبول نہیں کرتے اور انہیں ان چیزوں پر دھیان دینا چاہیے۔
یاد رہے کہ یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ بھی بھارت کی کرکٹ ٹیم میں کھیل چکے ہیں اور مہندرا سنگھ دھونی کو پہلے بھی کئی دفعہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ سابق بھارتی ٹیم کے کپتان نے ان کے بیٹے کا کیریئر تباہ کر دیا۔ یوگراج سنگھ نے کا کہنا تھا کہ مہندرا سنگھ دھونی میرے بیٹے یوراج سنگھ سے حسد کرتے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ 2024ء میں چنئی سپر کنگز کی شکست کا ذمہ دار بھی دھونی کوقرار دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13yuvraajddhdhfather.png