ہمارے محلے میں ایک ن لیگی کارکن رہتا ہے جس کا نام رفیق بٹ ہے لوگ اسے پیار سے فیقا بٹ کہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے دھرنوں کے بعد جہاں جسے بھی ملتا یہ کہتا ہے کہ دھرنوں نے معیشت تباہ کردی ہے۔ ہر خرابی کا ملبہ دھرنوں پر ڈال دیتا۔کہ نندی پور پاور پلانٹ دھرنوں کی وجہ سے لیٹ ہوا، سولر پارک دھرنوں کی وجہ سے لیٹ ہوا، بھاشا ڈیم دھرنوں کی وجہ سے لیٹ ہورہے ہیں، دھرنوں نے معیشت تباہ کردی ہے وغیرہ وغیرہ
کچھ ماہ بعد اسکے گھر بیٹا پیدا ہوا اور سارے محلے میں مٹھائی تقسیم کررہا تھا۔ ایک جگہ کچھ بزرگ بیٹھے تاش کھیلے رہے تھے۔ فیقا بٹ ان کے پاس آیا اور مٹھائی بزرگوں میں بانٹی۔ بزرگوں نےپوچھا کہ یہ مٹھائی کس چیز ہے؟ فیقے بٹ نے کہا کہ اس کے گھر بیٹا پیدا ہوا ہے۔ ایک بزرگ نے رس گلا منہ میں ڈالا اور کہا کہ فیقے کہیں اس کا ملبہ بھی دھرنوں پر نہ ڈال دینا۔
آس پاس بیٹھے لوگوں نے قہقہے لگادئیے اور فیقا شرمندگی سے آگے بڑھ گیا۔۔
آج کل فیقا بٹ تحریک انصاف کا جنرل کونسلر کا امیدوار ہے کیونکہ ن لیگ نے اسے ٹکٹ نہیں دیا