وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان چھ دن بعد 6 لاکھ آدمی لے آئیں میں ان کے مطالبے کی حمایت کردوں گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ نئے الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی، عمران خان الیکشن ہارجائے گا تو پھر کہے گا دوبارہ الیکشن کراؤ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا حکومت اور جی بی حکومت کے وسائل استعمال کرکے یہاں آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساری رات میں نے خود سیکیورٹی حالات کی مانیٹرنگ کی ہے، عوام نے فسادی، فتنہ جتھے کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے، سپریم کورٹ سے غلط بیانی کر کے عمران نیازی شہر میں داخل ہوئے، عمران نیازی نے ڈی چوک جانے کا اعلان کرکے وعدہ خلافی کی۔
چھ روز بعد 6 لاکھ افراد لے آئیں تو عمران خان کے مطالبے کی حمایت کریں گے، رانا ثنا اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ ران ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان چھ دن بعد 6 لاکھ آدمی لے آئیں میں ان کے مطالبے کی حمایت کردوں گا
jang.com.pk