
8 فروری 2024ء کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو متعدد سیاسی جماعتوں کی طرف سے متنازع قرار دیا جا رہا ہے تو دوسری طرف لیگی رہنمائوں نے انٹرنیشنل میڈیا کے دھاندلی کو کوریج کو مداخلت کے مترادف قرار دے دیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے انٹرنیشنل میڈیا کو دھمکی دینے کے ساتھ ان کی دھاندلی کی کوریج کو مداخلت قرار دے دیا۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں انٹرنیشنل میڈیا سے واضح طور پر یہ بات کہنا چاہتی ہوں کہ پاکستان کو نہ تو کسی مداخلت کی ضرورت ہے نہ ہی ہم ایسا کچھ برداشت کریں گے۔ مریم اورنگزیب کو اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی نے پریس کانفرنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بین الاقوامی میڈیا کو دھمکیاں دے رہی ہیں اور انتخابات میں ہونےو الی دھاندلی کی کوریج کرنے کو مداخلت قرار دے دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1758475848460505210
سینئر صحافی رضوان شاہ نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: آپ لوگوں کو دنیا سیریس نہیں لیتی لیکن اگر آپ کو ایسا لگتا ہے تو یہ آپ کا وہم ہے۔ بین الاقوامی سطح پر آپ کی بات سنتا کون ہے؟
https://twitter.com/x/status/1758477646814687416
سوشل میڈیا صارف نجم صاحبزادہ نے طنزیہ انداز میں لکھا: نریندر مودی کی کتاب اندرونی معاملہ سے اقتباس!
https://twitter.com/x/status/1758476321548619797
غلام محی الدین ملک نے لکھا: پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بین الاقوامی میڈیا کو دھمکیاں دے رہی ہیں اور انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی کوریج کو مداخلت قرار دے دیا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ان انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور بین الاقوامی میڈیا وہی کر رہا ہے جو کہ باقی خبررساں ادارے کرتے ہیں۔ انتخابات میں دھاندلی کی کوریج مداخلت نہیں ہے بلکہ یہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1758478253457621178
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7maryammkjskjdhdhd.png