
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں محمد حفیظ کے ہاتھ سے پھسل کر ڈبل ٹھپے والی نو بال پر چھکا مارنے پر ڈیوڈ وارنر نے بتا دیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ان سے اس گیند پر چھکا مارنے کی وجہ پوچھ رہا ہے جس کے جواب میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ محمد حفیظ کی دو ٹھپوں والی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایسی گیند کرا کر دیکھنا چاہ رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1460194726267740162
یاد رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ سیمی فائنل کے میچ میں محمد حفیظ گیند کرانے کے لیے آئے تو پہلی ہی گیند ان کے ہاتھ سے پھسل گئی جو دو ٹھپے کھاتی ہوئی آدھی پچ پر پہنچی ہی تھی کہ ڈیوڈ وارنر نے کریز سے آگے نکل کر اس پر چھکا دے مارا جب کہ امپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹرز نے اس گیند پر چھکا مارنے پر ڈیوڈ وارنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ گوتم گھمبیرنے حفیظ کی بال اور وارنر کے چھکا لگانے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وارنر کی طرف سے اس گیند کو کھیلنا انتہائی شرمناک عمل تھا، آسٹریلوی کھلاڑی کا اقدام گیم کی اسپرٹ کے بالکل خلاف تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/david%20six%20hf.jpg