دو روز میں قومی اسمبلی میں53 بلز منظور ہونے کا ریکارڈ قائم

national assembly of pakistan shehbaz govtt.jpg


پارلیمانی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرلیا گیا، دو روز میں 53 بلز منظور کئے گئے، موجودہ حکومت کے آخری دنوں میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایوانوں سے بل منظور ہونے کا سلسلہ جاری ہے، دوروز میں قومی اسمبلی سے 53بلز منظور ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا گیا، بدھ کو ایوان زیریں نے 12بل کثرت رائے سے پاس کرلئے ارکان پارلیمنٹ کا مؤقف ہے بلز کی کاپیاں بھی ارکان کو نہیں دی جا رہیں۔

ارکان پارلیمنٹ کا موقف ہے نئی قانون سازی کے بلز متعلقہ کمیٹیوں کو بھی نہیں بھیجے جا رہے اور نئی قانون سازی پر ایوان میں بحث بھی نہیں کرائی جا رہی،ممبران اسمبلی کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جلد بازی میں کی گئی قانون سازی کے اثرات ہوں گے۔صرف ایک روز میں قومی اسمبلی نے ایک درجن سے زائد بل منظور کیے اور بعض شقوں میں تو ایسے بل بھی پاس کروائے گئے جو ایجنڈے پر موجود ہی نہیں تھے۔

27 جولائی کو قومی اسمبلی نے 24 بل منظور کیے جبکہ جمعہ 28 جولائی کو قومی اسمبلی نے 29 بل منظور کیے، گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی سے 6 بل پاس کروائے گئے اور اسی قانون سازی کو لیکر حکومتی اراکین میں جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے اسپیکر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔

اس کی مثال نگراں حکومت کی مدت کے حوالے سے بل ہے جس کا ایجنڈا نا تو وقت پر جاری کیا گیا اور نا ہی اس کا مسودہ ارکان کو فراہم کیا گیا تھا، اس کے علاوہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل بھی ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے بل بغیر بحث کے منظور کروائے گئے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/national assembly of pakistan shehbaz govtt.jpg

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Pakistanion ko AZAD QAOM kehlwanay ka koi Haq nahi —— Pakistani aik beghairat Buzdil aur JAHIL QAOM hai​

 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
پارلیمنٹ کی اس سے بڑی تحقیر اور تذلیل نہیں ہوسکتی کہ بغیر پڑھے اور بغیر غور و غوص کیئے ربڑ سٹامپ بن کر کاغذوں پر دستخط کیئے جارہے ہیں۔
 

Back
Top