
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم سلیکشن کمیٹی کیخلاف پھٹ پڑے، محمد عامر کے سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
محمد عامر نے سلیکشن کمیٹی پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا، '’دو تیرے، دو میرے۔ اس وقت بس یہ ہی کچھ چل رہا ہے سلیکشن کمیٹی میں، اپنی مرضی کے کھلاڑیوں کو شامل کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1446756355226972160
محمد عامر نے پہلے ٹویٹ کیا کہ شعیب ملک، شرجیل خان، وہاب ریاض کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا لیکن ہوا وہی "دوتیرے، دو میرے"۔
شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت پر محمد عامر نے ایک اور ٹویٹ کیا، انہوں نے لکھا، "اللہ بہت بڑا ہے، روک سکو تو روک لو۔"
https://twitter.com/x/status/1446795247028158465
واضح رہے محمد عامر نے کچھ عرصہ قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا لیکن مصباح الحق کےجانے کے بعد اپنی خدمات دوبارہ کرکٹ بورڈ کوپیش کردیں۔ محمد عامر سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں بھی 5 سال کی سزا بھگت چکے ہیں ۔
محمد عامر کے تبصروں پر کرکٹ شائقین نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو کھلاڑی سلیکٹ ہوئے ہیں وہ نیشنل ٹی 20 میں پرفارم کر کے یہاں تک پہنچے ہیں۔ اگر وہ بھی اچھا پرفارم کرتے تو اس ٹیم کا حصہ بن سکتے تھے۔ اب ان کی جانب سے ایسی تنقید بےجاہے۔
کچھ لوگوں نے کہا کہ وہ ایک طرف ٹیم کا مذاق اڑا رہے ہیں تو دوسری طرف لوگوں سے توقع کر رہے ہیں کہ قوم کو ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/am1121.jpg