دوہزار روپے کی حکومتی سبسڈی: حکومت نے کتنے افراد میں رقم تقسیم کی؟

jauah1h11.jpg


وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے 25 دنوں کے اندر غریبوں اور مستحقین میں 11 ارب33 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی ہے۔

خبررساں ادارے سماء نیوز کو حکومتی سبسڈی کے تحت غریبوں اور مستحقین کو دیئے جانے والے 2 ہزار روپےکی اسکیم کےسرکاری اعدادوشمار موصول ہوئے ہیں جس کے مطابق اس اسکیم کیلئے مجموعی طور پر 38 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، جس میں سے اب تک11 ارب 33 کروڑ روپےسے زائد کی رقم کی تقسیم کردی گئی ہے۔

سرکاری اعدودوشمار کے مطابق اس اسکیم کے تحت اب تک 57 لاکھ خاندانوں کو 2 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے مدد فراہم کی جاچکی ہے، یہ رقم بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے تحت بینکوں اور نجی فرنچائزز کے ذریعے دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقسیم کی گئی رقوم میں سے 5 ارب 52 کروڑ94لاکھ روپے پنجاب کے25 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیے گئے،سندھ کے17 لاکھ خاندانوں میں 3 ارب 51 کروڑ روپے ، خیبر پختونخوا کے 10 لاکھ گھرانوں میں 2 ارب 12 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان کے22 ہزار خاندانوں کو44 کروڑ روپے کی امداد دی گئی جبکہ گلگت بلتستان کے44ہزار خاندانوں میں 8کروڑ89 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، آزاد کشمیر کے51ہزار خاندان10 کروڑ روپے سے مستفید ہوئے ، اسلام آباد کے ساڑھے18 سو خاندانوں میں 3 کروڑ71ہزار روپے بانٹے گئے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
All this precious money was also looted by these congenital crooks in the name of less fortunate segment of societies of Pakistan.
Shame on them.
 

Back
Top