
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے سندھ کے شہر نو کوٹ میں 2 لڑکیوں کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نو کوٹ میں 2 لڑکیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کا از خود نوٹس لے لیا ، اس حوالے سے میر پور خاص کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کرلیا جبکہ پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کے علاقے نوکوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے نوکوٹ میں 16 میل گاؤں میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، ٹنگڑی برداری کی جانب سے 2 لڑکیوں کو گھروں سے اغوا کیا گیا ،دونوں لڑکیوں کو برہنہ کر کے پورے گاؤں میں گھمایا گیا، اسکے بعد لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اجتماعی زیادتی کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہا۔
لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی، لڑکی کے والدین نے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، بیس میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11snfhc.jpg