
اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ندیم افضل چن کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ندیم افضل چن نے اپنے پارٹی لیڈرز کے ساتھ مل کر بزرگ شہری پر تشدد کرنے کے واقعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آصف غفور کے کتے( زورو ) جتنی تو ماؤں بہنوں کو عزت دیں ، گالی مردوں کو دیں۔ جوان بیٹیوں کو ناں دیں۔
https://twitter.com/x/status/1513908541333159943
جبکہ دوسری جانب وائرل ویڈیو میں ندیم افضل چن خود بزرگ شہری کو ماں بہن کی گالیاں دیتے اور مارنے کیلئے بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513943353292959754
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرک رکن نور عالم خان نے پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر، فیصل کریم کنڈی اور ندیم افضل چن کے ساتھ مل کر بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ وفاقی دارالحکومت کے معروف ہوٹل میریٹ میں افطاری کے وقت یہ واقعہ پیش آیا، ہوٹل میں افظاری کے دوران ایک بزرگ شہری نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما نور عالم خان، ندیم افضل چن، مصطیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی کو دیکھ کر "غدار" کے نعرے لگائے۔
شہری کی نعرے بازی پر سیاسی رہنما آپے سے باہر ہوگئے، رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی شہری کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اور پھر پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھراور نورعالم خان نے شہری کوتھپڑ مارے اور زدوکوب کیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں نور عالم خان کو بزرگ شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513886403825909768