Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)

مانچسٹر : انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، میزبان ٹیم نے 196 رنز کا ہدف آخری آوور میں حاصل کیا۔
اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور فخر زمان نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری جوکہ 22گیندوں پر 36 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے، بعدازں کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی ، مگر 56 رنز تک محدود رہ سکے اور آوٹ ہو گئے، چوتھے نمبر آنے والے بلے باز شعیب ملک 14 رنز بنا کر جورڈن کا نشانہ بنے، محمد حفیظ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی کرس جورڈن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
196 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے دونوں اوپنرز نے ابتدائی 6اوورز میں ٹیم کو 65رنز کی بنیاد فراہم کر کے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور جونی بیئراسٹو نے جارحانہ انداز اپنایا۔مگر پاور پلے ختم ہونے کے بعد شاداب خان نے یکے بعد دیگرے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کر کے میچ میں واپسی کی کوشش کی ، بیئراسٹو نے 44 اور ٹام بینٹن نے 20رنز بنائے۔انگلش ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے،جبکہ ڈیوڈ مالان 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 3، حارث رؤف نے 2 شکار کیے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ اچھی تھی لیکن ہم گیند بازی اچھی نہ کر سکے اور ہم نے کئی غلطیاں کیں۔ واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا تیسرا میچ یکم ستمبر ہو کھیلا جائے گا۔
http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Sports/15736-1598727600
Last edited by a moderator: