
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی جانب سے پاکستان دورہ منسوخ کیا گیا تو پوری دنیا کی توجہ اس جانب مبذول ہو گئی۔ مگر اب انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ان کو دورے کی منسوخی سے متعلق پوچھا تک نہیں گیا۔
انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن کے مطابق دورہ پاکستان کی منسوخی میں ان کا کردار نہیں، اس کے فیصلے پر کھلاڑیوں کو اندھیرے میں رکھا گیا، اس حوالے سے پہلے کسی نے بات ہی نہیں کی۔ کھلاڑیوں سے تو یہ بھی نہیں پوچھا گیا کہ کیا آپ پاکستان سفر کریں گے یا نہیں، انہیں تو دورہ منسوخ کرنے کے بعد بتایا گیا۔
دوسری جانب غیرملکی تجزیہ کاروں نے پاکستان کو کرکٹ کے لیے محفوظ ملک قرار دیا۔ کھیلوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مبصرین کا ماننا ہے کہ ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے یہ اقدام کوئی سیاسی چال ہوسکتی ہے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹرز سے ملاقات کی اور انہیں حوصلہ دیا کہ وہ پریشر نہ لیں، ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کے لیے توجہ مرکوز رکھیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/8D3YCmV/engd.jpg