
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے اپنی حکومت اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کو منسوخ کیے جانے کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ اس عمل سے پاکستانی کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔
کین ولیم سن نے کہا کہ وہ زیادہ تفصیلات نہیں جانتے مگر یہ سب اچانک ہوا ہے۔ کیویز کپتان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ لورز موجود ہیں جن کی جانب سے کرکٹ کو بہت زیادہ دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستانی قوم کیلئے یہ فیصلہ مایوس کن تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے تمام ملک اپنی کرکٹ اپنے ہی ملک میں کھیلیں گے، نیوزی لینڈ ٹیم کا وہاں جانا اچھا قدم تھا سب کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔ لیکن حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے وہ اپنے کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے ہی کیا ہوگا۔
ولیم سن نے اعتراف کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان لانے کیلئے حکومت اور پاکستانی قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں اور بیشتر اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں پاکستان میں مزید کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Z1yrj0b/kewi.jpg