دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر سندھ پولیس کی خاتون کانسٹیبل معطل

16kahhtooahllalsjdhjfhjhjhs.png

سندھ پولیس نے دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے اور اپلوڈ کرنے پر ایک خاتون کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل ماریہ گل نے دوران ڈیوٹی ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں وہ یونیفارم پہنے اپنی ڈیوٹی اور لوکیشن کی تفصیلات بتاتیں اور ساتھی لیڈی اہلکاروں کی جانب اشارے کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، لیڈی اہلکار نے ویڈیو میں اپنے مداحوں کو ملاقات کی دعوت بھی دی اور ملاقات کیلئے ایک مقام کا تعین بھی کیا

https://twitter.com/x/status/1830918065350979756
ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے معاملے کا نوٹس لیا اورایس ایس پی ساؤتھ سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کی۔

سندھ پولیس نےگزری تھانے میں تعینات لیڈی کانسٹیبل ماریہ گل کو اس حرکت پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعہ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدام کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔

ایسا ہی دوسرا واقعہ کراچی کے بغدادی تھانے میں پیش آیا جہاں کے کانسٹیبل ذیشان نے دوران ڈیوٹی اپنی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی، 2023 میں پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کی وجہ سے ذیشان کو معطل کرکے اسے ایس ایس پی سٹی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

“کراچی پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے”
🤣🤣🤣
 
Back
Top