دودھ کیوں گرایاِ، 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد بن گئی، مالک گرفتار

doodh1i1h11.jpg


فیصل آباد کے ایک گھر میں میاں بیوی کا 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، دودھ گرنے کی معمولی وجہ کی بنیاد پر بچی کو پیٹ کررکھ دیا، میاں گرفتار بیوی کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ پیپلزکالونی کی حدود میں واقع ایک گھر میں وزیر آباد کی رہائشی10 بچی6 ماہ سے بطور گھریلو ملازمہ نوکری کرتی تھی، 26 ستمبر کو پیپلز کالونی کے اہل علاقہ نےچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ہیلپ لائن پر فون کرکے اطلاع دی کہ ایک گھر میں نو سے دس سال کی بچی کو ملازمہ رکھا گیا ہے، بچی پر روزانہ تشدد کیا جاتا ہے، تشدد کا نشانہ بنتی بچی کی چیخ و پکار اور منت سماجت کی آوازیں اہل علاقہ کو سنائی دیتی ہیں۔

اہل علاقہ نے بچی پر مالکان کے تشدد کی ویڈیو بھی بطور ثبوت پیش کرنے کیلئے ریکارڈ کی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رابطہ کرتے ہوئے بچی کو مذکورہ گھر سے بازیاب کروایا۔
https://twitter.com/x/status/1706926860968321224
بچی کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں کہاگیا کہ ملزمان دن رات کام کرواتے، دن میں ایک دوبار کھانا دیا جاتا،معمولی غلطیوں پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، دو روز قبل دودھ ابل کر گرنے کی وجہ سے مالکن نے غصے میں آکر بے حد پٹائی کی۔

پولیس نے بچی کے بیان کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی آفیسر روبینہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ مالک کی اہلیہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، بچی کے والدین کو اطلاع دیدی گئی ہے آخری معلومات تک بچی کے والدین وزیرآباد سے فیصل آباد نہیں پہنچے تھے، والدین کے آنے تک بچی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں رہے گی۔
 

Back
Top