دوبئی میں اداکار فیصل قریشی کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

faisal-qureshi-accident1211.jpg


دبئی میں پیسا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے اداکار فیصل قریشی متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی سواری خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی ہے، تاہم ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ بال بال بچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی دبئی میں بذریعہ ٹیکسی سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو مرکزی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے کا سامنا کرنا پڑا، البتہ وہ خود اس ٹریفک حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خیریت بتانے کیلئے مداحوں سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں بتایا کہ ان کی گاڑی ایک حادثے میں بہت بری طرح متاثر ہوئی ہے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ اس میں محفوظ رہے ہیں لیکن گاڑی کا بہت نقصان ہوا ہے۔


اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود اور اپنے چاہنے والوں کا بہت خیال رکھیں اور ہمیشہ احتیاط کریں۔ فیصل قریشی کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر مداح ان کی خیریت کیلئے دعائیں شیئر کر رہے ہیں۔
 

Back
Top