Raziacanada
Voter (50+ posts)
دماغ انسانی جسم کا سب سے اہم ترین حصہ ہے۔ انسان کی ذہانت، شخصیت، فہم وفراست، علم حاصل کرنے کی صلاحیت، شعور، جذبات، حتی کہ پورے جسم کے اعضاء کےبہترین کردار کا دارومدار دماغ پر ہوتا ہے۔ جس طرح پاؤں میں پہنا ہوا جوتا کاٹ رہا ہو تو انسان زیادہ دور تک نہیں چل پاتا۔ اسی طرح اگر ہمارے دماغ میں موجود بہت سے نظاموں میں سے کسی ایک میں بھی کوئی خرابی آجائے
تو ہمارے دماغ کی کار کردگی بھی کچھ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ پائے گی۔ تو پھر جس طرح ہم اپنے دل یا گردوں میں خرابی ہونے پر متعلقہ ڈاکڑوں سے علاج کرواتے ہیں اسی طرح کوئی شرم محسوس کئے بغیر، دماغ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی ہمیں ڈاکڑ سے رابطہ کرنا چاہئے۔ سیلف ایویلوایشن کے لیے اس ویب سائٹ پر دماغ سے متعلق فری اسیسمنٹ ٹیسٹ دئیے گئے ہیں۔
جن میں ڈپریشن ٹیسٹ، اینگزائٹی ٹیسٹ، آئی کیو ٹیسٹ اور شخصیت جاننے کا ٹیسٹ شامل ہیں۔
تاکہ کوئی بھی آدمی کسی قسم کی شرمندگی کا سامنا کئے بغیر اپنی دماغی صحت یا قابلیت کا رازداری سے جائزہ لے سکے۔ اور اگر ٹیسٹوں کے رزلٹ کسی توجہ طلب مسئلہ کی نشاندہی کریں تو وہ اس سلسلے میں متعلقہ ڈاکڑ سے رجوع کر سکے۔ زہنی بیماریوں کا علاج اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ دوسری بیماریوں کا۔
مگر ہمارے معاشرے میں اسی بیماریوں کے علاج کو معیوب سا سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ہم میں سے ہر کسی کو دماغی صحت کی اہمیت سے متعلق آگاہی کو پیھلانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ معاشرے کے متاثرہ افراد میں اپنا علاج کروانے کا شعور پیدا ہو سکے۔
یہ سارے ٹیسٹ اردو زبان میں پیش کئے گئے ہیں۔ سارے ٹیسٹ فری اور آن لائن ہیں۔ ہر ٹیسٹ کے آخر پر رزلٹ کو سکرین پر ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ اسے ای میل بھی کیا جاتا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پراس کا پرنٹ لیا جا سکے۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/MBc64C1/Dimagh-logo-300x300.jpg
Last edited by a moderator: