USTADBONA
Senator (1k+ posts)

ماہرین نے اپنی تحقیق میں متنبہ کیا ہے کہ ناشتہ چھوڑنے کی عادت کو اگر معمول بنا لیا جائے تو اس سے دل کی شریانیں سخت اور تنگ ہو جاتی ہیں۔
امریکی طبی ماہرین نے اپنی طبی تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ ناشتہ چھوڑنے کے انسانی صحت پر گہرے اور خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتہ چھوڑنے کی عادت کو اگر معمول بنا لیا جائے تو اس سے دل کی شریانیں سخت اور تنگ ہو جاتی ہیں۔

امریکن جرنل آف کارڈیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق صبح کے اوقات میں بھرپور ناشتہ کرنا دل کی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے ناصرف کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے بلکہ وزن بھی برقرار رہتا ہے۔ خیال رہے کہ طبی تاریخ کی یہ پہلی تحقیق ہے جس سے انکشاف ہوا ہے کہ ناشتہ چھوڑنے سے دل کی شریانوں کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتے کو نظر انداز کرنے کی عادت عارضہ قلب کو جنم دیتی ہے۔ ناشتہ چھوڑنے سے کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے، خون میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے، توند نکل آتی ہے اور زندگی کا توازن بھی بگڑ جاتا ہے۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Technology/408245
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/TxVejNw.jpg