
پاکستان کے مشہور اداکار حسن احمد نے اہلیہ سنیتا مارشل کے مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ڈیجیٹل چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے حسن احمد کا کہنا تھا کہ میری دلی خواہش ہے کہ میری اہلیہ سنیتا مارشل اپنا مذہب تبدیل کریں اور مسلمان ہوجائیں، تاہم مذہب کی تبدیلی کسی بھی فرد کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ وہ دل سے مسلمان ہوں نا کہ ان پر زور زبردستی کی جائے، ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے، مجھے یقین ہے جب اس کا وقت آئے گا تو یہ ضرور ہوگا، ایک غیر مسلمان اسی وقت مذہب تبدیل کرکےاسلام قبول کرے گا جب وہ اپنے اردگرد اس مذہب کے ماننے والوں کے کرداروں سے مطمئن ہوگا، اگر اردگرد موجود مسلمان کے کردار اچھے نہیں ہیں تو غیر مسلم اس مذہب کے بارے میں کیسےاچھی رائے قائم کرے گا۔
https://twitter.com/x/status/1688895079920832512
ماڈل واداکارہ سنیتا مارشل کے شوہر حسن احمد کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب میں ذہنی مسائل کا شکار ہوگیا تھا اور مجھے ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑا جس کے بعد میں مکمل طور پر ٹھیک ہوگیا ہوں، بہت سے ذہنی مسائل کا شکار افراد سمجھتےہی نہیں ہیں کہ انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے،ایسے لوگوں کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5hassnahmadsunita.jpg