دلہن کی ایکسویٹر کے ذریعے رخصتی پر انتظامیہ کا ایکشن

9.jpg


ایکسویٹر کرین میں بٹھا کر دلہن کی رخصتی کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں شادی کی ایک تقریب میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں دلہن کی رخصتی کیلئے ایکسویٹر کرین کو روایتی انداز میں سجایا گیا تھا۔

شادی کے بعد دولہا اور دلہن کو ایکسویٹر میں بٹھا کر رخصت کیا گیا اور اس سارے منظر کی تصاویر اور ویڈیو ز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔


تاہم سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے پر اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور باقاعدہ طور پر نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر گوجال نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایکسویٹر آپریٹرسے وضاحت طلب کی اور کہا کہ ایکسویٹر آپریٹر کا کردار اس معاملے پر خلاف قانون ہے، واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کا اندیشہ تھا۔

مقامی شخص نے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رخصتی کیلئے اپنائے گئے اس انداز کا مقصد صرف شہر ت کا حصول تھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے شدید تنقید کی اور اسے علاقے کی ثقافت کے منافی اقدام قرار دیا۔
 

Back
Top