
کراچی میں الفلاح کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے 8 روز قبل لاپتا ہونے والی لڑکی دعا زہرہ سے متعلق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بتایا کہ اس کی بازیابی کے لیے کراچی پولیس اپنی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ پولیس کو دعا زہرہ کی گمشدگی سے متعلق اشارہ ملا ہے، انہوں نے کہا کہ اب تک کی تفتیش میں ایسا کوئی شواہد نہیں ملا جس سے ظاہر ہو کہ اسے زبردستی لیجایا گیا ہے۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ اگر کوئی مسنگ لنک ہے تو اسے بھی تلاش کیا جا سکے۔ پولیس دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش اور تمام جدید ذرائع استعمال کر رہی ہے۔
اے آئی جی کراچی نے کہا اس طرح کے حساس معاملے کو زیادہ اٹھانے سے تفتیش پر اثر پڑ جاتا ہے۔ بچی کو زبردستی لے جانے کو نظر انداز نہیں کر سکتے لیکن اب تک ایسا کچھ پتا نہیں چل سکا ہے، لیکن ہمارے پاس سے سے آگے کا "کلو" بھی موجود ہے۔
نجی چینل سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہر صورت اور جلدبازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2duazehracase.jpg