
کراچی سے لاپتہ ہونےوالی لڑکی دعا زہرہ سے متعلق لاہور پولیس نے دعا زہرہ کو بازیاب کروائے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے علاقے الفلاح سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کے لاہور میں موجودگی سے متعلق انکشاف کے بعد لاہور پولیس نے اہم معلومات جاری کردی ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر کیپٹل سٹی پولیس لاہور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی پولیس نے لاہور پولیس کو دعا کا نکاح نامہ فراہم کردیا ہے جس پر درج ایڈریس سے لڑکی کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1518560487017005058
لاہور پولیس کے مطابق دعا زہرہ کو بازیاب کروائے جانے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، دعا زہرہ کی بازیابی کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
بیان میں مزید کہا ہے کہ لاہور پولیس کراچی پولیس سے مسلسل رابطے میں ہے، ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں لڑکی کو جلد تلاش کرلیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1518560490103922690
سوشل میڈیا اور میڈیا پر دعا زہرا کے نکاح نامے کی تصویر بھی چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ لاہور سے بازیاب ہوگئی ہے لڑکی اپنی مرضی سے شادی کے بعد لاہور پہنچی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3duazehramoma.jpg