دعا بھٹو نے حلیم عادل کیخلاف دائر کی گئی خلع کی درخواست واپس لے لی

dua-bh111.jpg


کراچی کی فیملی کورٹ میں دعا بھٹو نے حلیم عادل کے خلاف دائر خلع کا دعویٰ واپس لے لیا جس کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا۔ دعا بھٹو نے عدالت میں درخواست جمع کرائی کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کر لی ہے۔


درخواست واپس لینے کی بنیاد پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔ دعا بھٹو نے درخواست میں کہا کہ رہائش منتقل کرنے کی وجہ سے ضلع ملیر کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں، درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے 25 اکتوبر کو فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ دونوں کے مابین 2018 میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کا ایک بیٹا بھی پیدا ہوا تاہم دعا بھٹو نے درخواست میں کہا تھا کہ 5 لاکھ روپے حق مہر مقرر ہوا تھا جو دیا نہیں گیا۔

دعا بھٹو نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے شوہر کی پہلی شادی سے متعلق نہیں جانتی تھیں۔ اب حلیم عادل کی پہلی اہلیہ اور بچے میری زندگی میں مداخلت کر رہے ہیں۔ حلیم عادل کا بھی رویہ تبدیل ہو رہا ہے وہ بدتمیزی کرتے ہیں اس لیے ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے اپنی پہلی 2 بیویوں کو بنگلوں میں رکھا ہوا ہے، جبکہ مجھے کرائے کے فلیٹ میں رکھا ہوا ہے۔وہ مجھے نظر انداز کرتے رہے ہیں، وہ بدتمیزی کے علاوہ مجھے ذہنی طور پریشان اور ٹارچر بھی کرتے رہے ہیں
 

Back
Top