
شہرقائد میں دعا زہرہ، نمرہ اور دینار کے لاپتہ ہونے کی خبر نے ہلچل مچائی ہوئی تھی، دعا اور نمرہ کے نکاح نامہ منظر عام پر آگئے تھے اور اب سولجر بازار سے لاپتہ ہونے والی 25 سالہ دینار کی کہانی بھی سامنے آگئی، دینا کا بھی مبینہ نکاح نامہ سامنے آگیا،دینار نے اسد عباس نامی لڑکے سے پنجاب کے علاقے ضلع وہاڑی میں نکاح کرلیا۔
دینار چند روز قبل سولجر بازار کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھی، لڑکی کے لاپتہ ہونے پر اس کے والد دیدار علی اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا اور پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کردی تھی۔
سولجر بازار پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہی دینار کا نکاح نامہ سامنے آگیا تھا، دینار نے نکاح پنجاب کے علاقے ضلع وہاڑی میں اسد عباس نوجوان سے کیا،نکاح نامے میں شادی سرانجام پانے کی تاریخ 23 اپریل 2022 درج ہے۔
دلہن کی جانب سے وکیل اور گواہان کے خانے میں خودمختار درج ہے،دلہن کی تاریخ پیدائش 28 اپریل 1997 درج کرائی گئی ہے،جبکہ دلہا کی جانب سے بھی کوئی وکیل مقرر کیے گئے خانے میں خود مختار درج کرایا گیا ہے۔
شادی کے گواہان میں دو افراد کا نام درج کرایا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نکاح نامہ سامنے آنے اور لڑکی کا اہلخانہ سے رابطہ ہونے کے بعد اہلخانہ نے اغوا کی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔
نمرہ کاظمی تونسہ میں منظر عام پر آئی اور ویڈیو بیان میں کہا کہ کسی نے اغوا نہیں کیا۔ مرضی سے نجیب اللہ شاہ رخ سے شادی کی ہے۔ اب بہت خوش ہوں۔ تونسہ شریف کی عدالت نے نمرہ کاظمی کی درخواست پر پولیس اور والدین کو لڑکی کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
دعا زہرا بھی منظر عام پر آگئی،لڑکی نے والد اور کزن پر اغوا کی کوشش کا الزام عاید کردیا، لڑکی نے لاہور کی مقامی عدالت میں کیس دائر کردیا جس کے بعد عدالت نے دعا کو ہراساں کرنے سے روک دیا، اس سے قبل لڑکی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس کی عمر اٹھارہ سال ہے، اور اپنی مرضی سے شادی کی۔
دعا کے والد کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو کراچی لایا جائے، بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرکے معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے،والدہ نے کہا کہ دعا کا نکاح نامہ جعلی ہے، نکاح نامے پر مہر تک نہیں، والد نے کہا کہ ان کی تو شادی کو اٹھارہ برس نہیں ہوئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nikah-nimrahaaa.jpg
Last edited: