RajaRawal111
Prime Minister (20k+ posts)

کل میرے یونیورسٹی کے پرانے لنگوٹیے یار اور چٹے ہوے انصافی سے بات ہو رہی تھی - اس نے کہا
فر دس ارب نی آفر کیتی اے تسی
میں نے کہا
کیوں نہیں جناب پیسہ ہی بہت اے ساڈے کول
اس کے بعد جو گفتگو ہوئی اس کا اقتباس سوچا سب سے شئیر کروں
خان صاحب کو پانامہ پر خاموش رھنے کے لئے دس ارب روپے کی آفر نوروں کی طرف سے ہوئی - اتنا زیادہ پیسہ خان صاحب نے ساری عمر میں نہیں کما سکنا تھا جو ایک جھٹکے میں ان کو مل رہا تھا - افسوس صد افسوس اتنی بڑی رقم کمانے کا سنہری موقع خان صاحب نے ضایع کر دیا - مجھے کوئی اس کا دسواں حصہ بھی آفر کرے تو میں اس سنہری موقع کو کبھی ضایع نہ کروں
اس موقع کو میں سنہری کیوں که رہا ہوں - اس لئے کہ خان صاحب جو نوروں کو آدھا زمین میں گاڑھ چکے ہیں - اس دس ارب سے باقی کا بھی گاڑھ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خلاصی پا سکتے تھے - مگر افسوس صد افسوس خان صاحب نے یہ سنہری موقع ضایع کر دیا - چاہیے تھا کہ خان صاحب اس آفر کو قبول کرتے - اس آفر میں طے پانے والی ساری شرایط کو ریکارڈ کرتے - اور پیسہ ملنے پر لہرا لہرا کر دکھاتے اور نوروں کی رہی سہی بھی ختم کر دیتے - افسوس صد افسوس خان صاحب نے یہ سنہری موقع ضایع کر دیا
پر کیا واقعی یہ سنہری موقع ضایع کیا یا نہیں - اس ملک کے بچے بچے کو پتا ہے کہ ہر کوئی بک جاۓ گا مگر خان نہیں بکے گا - اگر بچے بچے کو پتا ہے تو کیا نوروں کو نھیں پتا - اگر پتا ہے تو وہ اتنے احمق ہیں جو اس طرح سے خود کشی کریں گے - نوروں کی مکاریوں کو دیکھیں تو لگتا نہیں وہ اس حد تک جایں گے - تو سوال یہ ہے کہ کیا ایسا موقع خان صاحب کو ملا بھی تھا یا نہیں ؟
تو اس سے دو سوال سامنے آتے ہیں
سوال-١: کیا خان صاحب اتنے بھولے ہیں جو اس طرح کا موقع ضایع کر دیں
سوال-٢: کیا کوئی ایسا موقع تھا ہی نہیں اور خان صاحب جھوٹ بول رہے ہیں
میرے لنگوٹیے کے پاس کوئی جواب نہیں تھا - اگر اپ لوگوں میں سے کسی کے پاس ہے تو پلیز بتایں - اگر دلیل اور رواداری سے کام لیں تو میں شکر گزار رہوں گا
Last edited by a moderator: