
ترک صدر طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ترکی اپنے دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے سے متعلق فیصلوں میں کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے گا اور نہ ہی کسی کا دباؤ برداشت کرے گا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوگان اپنے تازہ ترین انٹرویو کے دوران اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ترکی روس سے مزید ایس400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔
انہوں نے کہا کہ 2019 میں ہم نے امریکی مخالفت کو مول لیتے ہوئے روس سے میزائل ڈیفنس سسٹم خریدا تھا کیونکہ ہماری اولین ترجیح ترکی کی سلامتی ہے، اسی لیے ملکی سلامتی کیلئے ہم مستقبل میں بھی ضرورت پڑنے پر مزید میزائل خریدیں گے اگر کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوتا رہے۔
طیب اردوگان نے امریکہ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکہ کو 1اعشاریہ 4 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی مگر ابھی تک ہمیں امریکہ نے ایف35 اسٹیلتھ طیارے فراہم نہیں کیے گئے۔
ترک صدر نے عزم ظاہر کیا کہ روس سے ایس400 میزائل کی خریداری کو منقطع نہیں کریں گے اور اسے مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/M1wYCkD/tur.jpg