دبئی:خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں پی آئی اے سیلز مینجر عہدے سے فارغ

piasalesh1i1h.jpg


دبئی میں خواتین کو ہراساں کیےجانے کے الزام میں پاکستان ایئر لائنز کے سیلز مینجر کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں قومی ایئر لائنز کے ایک سیلز مینجر ذیشان احمد کیخلاف خواتین کو ہراساں کیےجانے کے الزامات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ان الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، تحقیقات شروع ہونے سے قبل ہی ذیشان احمد کوفوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

پاکستان ایئر لائنز نے ریجنل سیلز مینجر کیخلاف اس معاملے کی انکوائری شروع ہونے کی تصدیق کردی ہے، ذیشان احمد کے خلاف دبئی کی جنرل سیلز ایجنٹ دناتا کی جانب سےپی آئی اے کو شکایت درج کروائی گئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ریجنل سیلز مینجر کی جانب سے خواتین کو ہراساں کیے جانے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں، دبئی کی ایک خاتون نے ان کے خلاف وفاقی محتسب برائے ہراسگی میں بھی شکایت درج کروائی ہے،پی آئی اے انتظامیہ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ذیشان احمد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹاکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ترجمان پی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اگر تحقیقات کے دوران الزامات درست ثابت ہوئے تو پی آئی اے کے ریجنل سیلز مینجر کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔