
معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت کے ساتھ شادی نہیں بلکہ پیسوں کی خاطر ڈیل کی تھی۔
واضح رہے کہ بشریٰ اقبال نے سابق شوہر کی تیسری بیوی دانیہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی جس کے بعد اُنہوں نے اپنی بیٹی دُعا عامر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنے گھر بسانے کے لیے تیسری شادی کی تھی لیکن افسوس اُنہیں یہ حقیقت معلوم نہ تھی کہ یہ شادی نہیں بلکہ ایک ڈیل ہے۔
بشریٰ اقبال نے کہا کہ دانیہ ملک سے شادی ہوتے ہی تین سے چار ماہ کے اندر عامر لیاقت کا بینک اکاؤنٹ خالی ہوگیا تھا اور یہ نوبت آگئی تھی کہ عامر نے لوگوں سے اُدھار پیسے لیے۔ عامر نے شروعات میں دانیہ کے ساتھ صلح کی کوشش کی لیکن بعد میں خلع کے کاغذات پر راضی نامہ لکھوا دیا تھا۔
بشریٰ اقبال نے یہ بھی کہا کہ جب عامر لیاقت کا انتقال ہوا تو ان کے وکیل دانیہ ملک کے پاس خلع کا راضی نامہ لے کر پہنچے مگر انہوں نے اس سے قبل ہی عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست واپس لے لی تھی۔ قانونی طور پر نہیں لیکن شرعی طور پر ان میں خلع ہو گئی ہے۔
بشریٰ اقبال نے مزید کہا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ دانیہ ملک ہیں، ویڈیوز لیک ہونے کے بعد عامر لیاقت ٹوٹ چکے تھے اور یہی اُن کی موت کی وجہ بنی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2daniashaheal.jpg