
بھارت میں توہین مذہب اور گستاخی کرنے کے بعد دائری اسلام سے خارج ہونے والے شخص نے ہندو مذہب قبول کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کو توہین مذہب اور قرآن کریم کی آیات پر اعتراض اٹھانے پر دائرہ اسلام سے خارج کردیا گیا تھا جس کے بعدا نہوں نے ہندو مذہب میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وسیم رضوی نے غازی آباد کے ایک مندر میں اپنے دوست نارسنگھ آنند سروسوتی کے ہاتھوں ہندو مذہب اپنایا اور اپنا نام جتندر نارائن سنگھ تیاگی رکھ لیا ہے۔
واضح رہے کہ وسیم رضوی نے قرآن کریم کی 26 آیا ت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ ان آیات کو قرآن کریم سے حذف کردیا جائے تاہم ان کی یہ درخواست مسترد ہوگئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8wasimgustakh.jpg