
سندھ کے علاقے ضلع خیر پور میں ایک بااثر پیر کی حویلی میں مبینہ طور پر زیادتی و تشدد کے باعث جاں بحق ہونےوالی 10 سالہ بچی کو بنا پوسٹ مارٹم کے ہی دفن کردیا گیا ہے، مرکزی ملزم اسد شاہ گرفتار۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع خیرپور کی تحصیل رانی پور میں وائس چیئرمین فیاض شاہ کے داماد اسد شاہ کے گھر میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی کو بغیرپوسٹ مارٹم کے ہی دفن کردیا گیا ہے، نوشہروفیروز کے رہائشی ندیم علی کی معصوم بچی فاطمہ کے جسم پر تشدد اور چوٹوں کے نشانات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
بچی کے والدین کے مطابق ہم غریب لوگ ہیں، حویلی والوں نے فون کرکے بتایا کہ بچی پیٹ میں درد کی وجہ سے انتقال کرگئی ہے۔
رانی پور پولیس کے مطابق ورثاء کےبیانات قلمبند کرلیے ہیں ، بچی پر تشدد یا چوٹوں کے نشانات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
آزاد ذرائع اور صحافیوں نے اس واقعہ کو جنسی زیادتی اور بدترین تشدد کی واردات بتائی ہے، منظر عام پر آنے والی تصاویر اور ویڈیوز بھی معاملے کو مشکوک بناتا ہے، ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برہنہ حالت میں بچی زمین پر تکلیف کے باعث تڑپتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، اسی کمرے میں بیڈ پر سوئے نیم برہنہ حالت میں ایک شخص بھی دیکھا جاسکتا ہے جس کےبارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ اسد علی شاہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1691829554346594746
ذرائع کے مطابق جس وقت بچی کی موت واقع ہوئی وہ اسد علی شاہ کے کمرے میں موجود تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس بات کی تصدیق بھی ہوتی ہے، بچی تڑپ تڑپ کر بے سدھ ہوجاتی ہے ،اتنے میں کچھ خواتین کمرے میں آکر پریشانی سے بچی کو دیکھتی ہیں اور اسے اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں مگر بچی نہیں اٹھتی تاہم بیڈ پر موجود شخص اٹھ جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1691768355999387829
ایس ایس پی خیر پور میر روحیل کا کہنا ہے کہ بچی کی قبرکشائی کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دے رہے ہیں،عدالت سے درخواست کریں گے کہ بچی کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
انہوں ے مزید کہا کہ بچی جس گھر میں کام کرتی تھی اس گھر کے لوگوں کو شامل تفتیش کیا جائے گا، ورثا مقدمہ درج کروانے کیلئے تیار ہیں،مرکزی ملزم اسد شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کو کسی بھی صورت رعایت نہیں ملے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11asadshahahhaa.jpg