
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹیکنالوجی اور سہولیات کے اعتبار سے ملک کے پہلے جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق پشاور کے سرکاری ہسپتال خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ماڈیولر آپریشن تھیٹر کا افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر صحت تیمور جھگڑا نے 11 مئی کو کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسے تو یہ ملک کا دوسرا ماڈیولر آپریشن تھیڑ ہے، اس سے قبل کراچی میں آغا خان ہسپتال میں ماڈیولر او ٹی کی سہولت موجود ہے مگر ٹیکنالوجی اور سہولیات کےا عتبار سے پشاور میں بننے والا یہ آپریشن تھیڑ پہلا جدید ترین او ٹی کہلایا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1525330458048970752
خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود کا کہنا تھا کہ کسی سرکاری ہسپتال میں اب وہ سہولت دستیاب ہے جس کیلئے لوگوں کو دوسرے صوبے یا ملک سے باہر جانا پڑتا تھا، صوبے میں اس سہولت کی دستیابی ایک بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے، ماڈیولر او ٹی میں کسی بھی مریض کے آپریشن کے دوران انفیکشن کے خطرات بہت کم ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کیلئے او ٹی کے فرش اور دیواروں کو جراثیم کش میٹریل سے بنایا گیا ہے،صاف ہوا کے داخلے اور گندی ہوا کے اخراج ، صاف اور نئے سامان کے او ٹی میں لائے جانے اور گندے سامان کو نکالنے کیلئے علیحدہ علیحدہ گزر گاہیں بنائی گئی ہیں، پشاور میں لائی گئی یہ ٹیکنالوجی اس وقت ترقی یافتہ ممالک میں استعمال ہورہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/oper112113.jpg