
کے پی میں شہباز اسپیڈ، سستا آٹا فراہم
خیبرپختونخوا مین شہباز اسپیڈ نے تیزی پکڑ لی، عوام کو سستے آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں شہبازاسپیڈ سےسستےآٹےکی فراہمی شروع کردی گئی۔
مریم اورنگزیب کے مطابق خیبرپختونخوا میں40روپے فی کلوآٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، وعدے کی تکمیل کیلئے 100موبائل اسٹورز نے کام شروع کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1534382380374495232
انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کوایبٹ آباد اورپشاورزونزمیں تقسیم کیا گیا ہے،ایبٹ آباد اورپشاورزون میں50 ہزارسےزیادہ آٹے کے تھیلے فروخت کئے گئے ہیں،موبائل اسٹورز کوہاٹ پہنچا دیئے گئے ہیں۔
ڈویژنل یوٹیلیٹی کارپوریشن کے عملے کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں کوہاٹ، ہنگو، پاڑاچنار،ضلع اورکزئی اور تحصیل درہ آدم خیل میں تمام شہری اور دیہی علاقوں میں موبائل اسٹورز کے ذریعےآٹا پہنچایا جائے گا، جو مارکیٹ سے سستے ریٹ پر دستیاب ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان کردہ ریلیف کے تحت رعایتی نرخوں پر چینی، گھی اور آٹے کی فراہم یقینی بنائی جا رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz-sharif-kpk-ataaa.jpg