خیبرپختونخوا میں انتخابات 90 دنوں میں ہوتے نظر نہیں آتے،گورنر کے پی

7%DA%A9%D9%BE%DA%A9%D8%B9%D9%84%D8%B9%DA%86%D8%AA%DB%8C%DB%81%D9%86.jpg

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے علاقوں کے 400 اراکین پر مشتمل قبائلی جرگے کا مطالبہ ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے پہلے مردم شماری کی جائے: غلام غلام علی

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ 400 قبائلی عمائدین کہہ رہے ہیں کہ انتخابات 3 سے 4 ماہ بعد کروائے جائیں اور اگر کوئی صوبہ یہ مطالبہ کر دیتا ہے کہ پہلے مردم شماری کروائیں تو پھر کیا کریں گے؟ اس کے علاوہ اگر انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے منع کر دیا گیا تو انتخابات کیسے کروائیں گے؟ مجھے نہیں لگتا کہ خیبرپختونخوا میں اگلے 90 دنوں کےا ندر انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے گا۔

حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا موقف ہے کہ مردم شماری غلط کی گئی جس کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، جبکہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے علاقوں کے 400 اراکین پر مشتمل قبائلی جرگے کا مطالبہ ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے پہلے مردم شماری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جیسے پولیس چوکیوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، بنوں، وزیرستان، لکی مروت میں الیکشن مہم کیسے ہو گی؟ کیا ان حالات میں سابق وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان اپنے حلقے میں الیکشن مہم چلا پائیں گے۔ انتخابات میں 10 سے 15 دن کی تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر ان کی تنقید کا مقصد ریاست کمزور کرنا ہے، ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایسی باتیں بند ہو جانی چاہئیں۔ انتخابات سے پہلے امن وامان قائم کرنا ضروری ہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے حکم دیا گیا تو اسے قبول کریں گے۔
 

Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)
Yeah Fazul Rehman ke Bete ka Sussar hai.

Aik ya do saal pehle, Peshawar Police got a distress call from his home. A lady complained that her father in law is harassing her while under the influence of drugs.

Fazal ur Rehman itna khush hua iss se keh isse Governor banwa dia.


Inn ke peeche bhi Hamari Kutte Army khari hai, warna iss Beghirat ke koi auqaat hai.