خیبرپختونخوا حکومت کا آئی ایم ایف معاہدے کے کچھ نکات پر تحفظات کا اظہار

11kpkkatahfuzaaats.png

کے پی کی حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے معاہدے کے کچھ نکات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

مشیرخزانہ خیبرپختونخوا نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پیکیج منظور ہونا خوش آئندہ ہے تاہم معاہدے کے کچھ نکات پر ہمارے تحفظات موجود ہیں جنہیں وفاقی حکومت کو بھیجیں گے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے موصول ہونے والی وضاحت کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کریں گے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکابینہ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں قومی مالیاتی معاہدے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس پر صوبائی کابینہ نے بعض نکات پر تحفظات کا اطہار کیا ہے اور ان سے متعلقہ وضاحت طلب کی ہے۔ مالیاتی معاہدے کا جائزہ لینے کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ نے محکمہ خزانہ کو یہ تحفظات وفاقی حکومت کو بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرام کو منظور کرتے ہوئے اس کے لیے سخت شرائط رکھی ہیں جن میں این ایف سی ایوارڈ فارمولے کا دوبارہ جائزہ لینا شامل ہے۔ آئی ایم ایف کی این ایف سی ایوارڈ فارمولے کا دوبارہ جائزہ لینے کی شرط پر عملدرآمد کرنے سے صوبوں کو وسائل کی تقسیم پر اثرات پڑ سکتے ہیں جبکہ آئی ایم ایف صوبائی حکومتی اخراجات کی نگرانی بھی کریگا۔

ذرائع کے مطابق حکومت مالی نظم وضبط کو سخت کرنے کی کوشش میں اناج کی امدادی قیمتیں تعین کرنے سے گریز کرے گی جس سے زرعی پیداوار کے ساتھ ساتھ کسانوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ مالیاتی عدم توازن ختم کرنے کے لیے توانائی کے شعبے کو جی ڈی پی کے 1فیصد سے زیادہ سبسڈی فراہم نہیں کی جائے گی جس سے آئندہ دنوں میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
 

Back
Top