
سوشل میڈیا پر ایک خط گردش کررہا ہے جسے ن لیگی کارکن اور عمران مخالف صحافی شئیر کررہے ہیں یہ مبینہ خط چیف سیکرٹری کی طرف سے تھا جس کے مطابق پچھلے لانگ مارچ میں 80 کروڑ روپے کا خرچہ ہوا تھا اور وہ 80 کروڑ روپے اب تک نہیں دئیے گئے۔
اس خط کا تذکرہ عظمیٰ بخاری نے بھی کیا اور کہا کسی نے 80 کروڑ خرچ والا جعلی ڈاکومنٹ شیئر کر دیا، میں تصدیق کرنے کے بعد شئیر کروں گی۔
https://twitter.com/x/status/1858835972768886822
پشاور کے مقامی صحافیوں نے اس خط کو جعلی قرار دیدیا اور کہا کہ دستاویزات میں ہمیشہ ملین کا لفظ استعممال ہوتا ہے کروڑ کا نہیں۔
پشاور سے تعلق رکھنےو الے صحافی محمد فہیم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ خط جعلی ہےسرکاری دستاویز میں کروڑ کا لفظ استعمال نہیں ہوتا ملین میں ادائیگی اور حساب ہوتا ہےکل رقم بھی ایسے صفروں سے نہیں بھرتی بلکہ ملین میں لکھی جاتی ہے
https://twitter.com/x/status/1858766046834160100
تحریک انصاف کے ناقد سمجھے جانیوالے لحاظ علی نے شمع جونیجو کی پوسٹ پر ردعمل دیا کہ اس موصوفہ کو جعلی نوٹیفیکیشن پھیلانے اور مسلسل جھوٹ بولنے پر تمغہ امتیاز اور ڈاکٹری کی ڈگری ملی
https://twitter.com/x/status/1858880983866466392
طارق متین نے کہا کہ ابھی میری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فوکل پرسن سے بات ہوئی ان کا کہنا ہے کہ یہ لیٹر فیک ہے
https://twitter.com/x/status/1858886893028745592
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kpakaak11.jpg