خیبرپختونخوا اسمبلی میں نگران دور کی بھرتیوں کو منسوخ کرنے کا بل منظور

kZS3980px.jpg

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگران دور میں بھرتی ہونے والے ہزاروں سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بل 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے درمیان ہونے والی بھرتیوں پر لاگو ہوگا۔ تاہم، قانون میں نگران دور کے دوران سن، اقلیتی کوٹہ اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

بل کے تحت تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نگران دور کی بھرتیوں کے حوالے سے 30 دن کے اندر رپورٹ مرتب کریں۔

اس موقع پر وزیر قانون آفتاب عالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بار بار اجلاسوں کے باوجود بھی انہیں ملازمین کی کل تعداد کا علم نہیں ہو سکا، صرف 9 ہزار 762 افراد کا ڈیٹا حاصل ہوا ہے۔

وزیر قانون نے مزید وضاحت کی کہ یہ بھرتیاں محکموں نے کی تھیں جس کی وجہ سے ڈیٹا حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوا، پھر بھی 9 ہزار کا ڈیٹا مل گیا ہے۔

آفتاب عالم نے یہ بھی بتایا کہ بہت سے محکموں نے الیکشن کمیشن سے این او سیز حاصل کیے ہیں اور طویل المدتی اس سیکشن کے خلاف گورنر راج کا نفاذ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ایسا کرنا خود کو بدنام کرنے کے مترادف ہوگا۔
 

Back
Top