خیبرپختونخواحکومت نے خواجہ سراؤں کیلئے ملازمت کوٹے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

transgender.jpg

خیبرپختونخوا حکومت نے گریڈ 15 اور اس سے کم سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراوں کے لئے ملازمت کے کوٹے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کیلئے گریڈ 15 سے سے کم میں ملازمت کا کوٹہ مختص کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1859196693935222844 یہ اقدام خواجہ سراوں کو معاشرتی اور اقتصادی مواقع فراہم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت، یہ یقینی بنایا جائے گا کہ خواجہ سراوں کو سرکاری ملازمتوں میں مناسب نمائندگی حاصل ہو۔ اس اقدام کی بدولت خواجہ سراوں کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق روزگار کے مواقع ملیں گے اور انہیں معاشرت میں بہتر مقام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1859192407587188811
 

Back
Top