خیالی چوراھا ۔۔ حسن نثار کے کالم کی پیروڈی

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
میں تو ببانگِ دہل کہتا ہوں کہ جنہیں ٹماٹروں کی ریڑھیاں لگانی تھیں ، انہوں نے پرمٹوں اور ٹھیکوں کے چھابے لگا رکھے ہیں۔ جنہوں نے سائیکلوں کے پنکچر لگانے تھے ، وہ قوم کے چاک گریباں کی رفوگر ی پر مامور ہیں۔جنہیں چارپائیاں بننی چاہئیں ، وہ خارجہ پالیسی کے تانے بانے بُن رہے یہاں ۔اورجو تانگہ چلانے پر قادر نہیں وہ ملک چلا رہے ہیں ۔ جاؤ ملک کی جان چھوڑو اورلاری اڈے پر جا کر منجن بیچو ۔
میں بھی ہر روز درد کی پوٹلی کھول کر بیٹھ جاتا ہوں مگر حرام ہے جو کسی بہروپیے ، کسی معزز ٹھگ یا پاکستان کے باضمیر شہریوں کے کان پر جُوں بھی رینگی ہو ۔ دیہہ جماعت پاس ڈائریکٹ سیاسی رہنماؤ ! تُف ہے تم پر ۔ دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت ...مگر حالت یہ ہے کہ گھر میں فتح خان بنے پھرتے ہیں جبکہ دنیا میں پھتُو مشہور ہیں ۔ اگر یقین نہیں تو کسی پڑھے لکھے سے فورٹ مائر آرلنگٹن کے فوجی اڈے پر ٹرمپ کی تقریر اور برکس کا اعلامیہ پڑھوا کر سُن لو۔ طبیعت ہری ہو جائے گی ۔
x20688_95325661.jpg.pagespeed.ic.U4PH8dbCh3.webp

http://dunya.com.pk/index.php/author/waqar-khan/2017-09-15/20688/95325661#.WbsKONVL_IU
 
Last edited:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستان کے عوام کی اکثریت ان پڑھ ہے ان می شعور جگانے اور انکو پڑھانے لکھا نے کی ضرورت ہے ورنہ ہمیشہ کرپٹ چور فراڈئیے اور لٹیرے نورے بٹ ڈاکو اسحاق ڈار اور آصف اور سعد خواجہ سرا ٹائپ کے گھٹیا چور فراوڈئیے خاندان انکو بیوقوف بنا کر خود ایک گھٹیا اور چور خاندان سے کرپشن کی مدد سے غیر ملکوں می ڈالرز میں ارب پتی اور شرفا بنتے رہیں گے
 

Back
Top