خونِ شہداء ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر اور محسن نقوی جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد دعا کر رہے ہیں۔۔!!

https://twitter.com/x/status/1937773912357511407
https://twitter.com/x/status/1937774499539128651
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہدا کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، انہوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شہادت پائی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ (عمر 37 سال، ضلع چکوال کے رہائشی) کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول حکام، افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

fieldmarshal1750835586-0.jpg


آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سید معیز عباس شاہ نے دشمن کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، اُن کی یہ عظیم قربانی بہادری، ایثار اور حب الوطنی کی اعلیٰ ترین روایتوں کی مظہر ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ پوری قوم اُن کی شہادت پر غمزدہ بھی ہے اور اُن پر فخر بھی کرتی ہے، ہم اپنے شہدا کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہداء کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ شہید کی میت اُن کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے جہاں اُنہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Source
 
Last edited:

Back
Top