
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں خونریزی کی سازش امریکہ و لندن میں تیار کی گئی ہے، 12 صحافیوں کو قتل یا گرفتار کروانے کیلئے منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار نے یہ انکشاف جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عمران خان کی حکومت کو تبدیل کرنا امریکی سازش تھی اسی سازش کا دوسری حصہ ملک میں خونریزی کروانا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز صاحبہ ماضی میں کہتی تھیں کہ دھاندی اسٹیبلشمنٹ نے کروائی ہے، 2 لوگوں کے نام لے لےکر یہ جلسوں میں ان سے استعفے مانگتے تھے، اب ایک سازش کے تحت پاک فوج اور ملکی اداروں کو آپس میں لڑوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ لندن اور امریکہ میں یہ سازش تیار ہوئی ہے جس کے تانے بانے پاکستان میں ملتے ہیں کہ ملک میں خونریزی کروائی جائے، ان کا منصوبہ ہے کہ لانگ مارچ میں کریک ڈاؤن کے دوران 25، 30 لوگ ماردیئے جائیں گے جس میں کچھ صحافی بھی ہوں گی۔
https://twitter.com/x/status/1529111206723825664
انہوں نے کہا کہ 12 صحافیوں کو قتل یا گرفتار کرنے کیلئے فہرست تیار کرلی گئی ہے، ارشد شریف، صابر شاکر اور عمران ریاض کے خلاف کہاں کہاں مقدمات درج کروائے گئے، بہت سے مقدمات تو ایسے ہیں جن کا ابھی پتا بھی نہیں ہے۔
سینئر صحافی نے کہا کہ اگر ان صحافیوں کو گرفتار کرکے سندھ یا بلوچستان لے جایا گیا تو ان کی ضمانتیں کروانے کون جائے گا؟ ارشد شریف کیلئے جو منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس کے مطابق انہیں بلوچستان میں یا قتل کردیا جائے گا یا انہیں وہاں اغوا کیا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1529115786832486402
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arif-hameed-bhatiiiii.jpg