
اقوام متحدہ کی جانب سے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی، جبکہ پاکستان اس دوڑ میں بھارت پر سبقت لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے خوش ترین ممالک کی فہرست میں اس سال بھی فن لینڈ پہلے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان سب سے آخری نمبر پر ہے۔
ڈنمارک، آئس لینڈ سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ بالتریب دوم سے پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس سال سربیا، بلغاریہ اور رومانیہ نے بھی اپنا درجہ بلند کیا ہے تاہم لبنان معاشی بدحالی کے باعث خوش ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان سے ایک نمبر پہلے یعنی 145 پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان نے خوشحالی کے لحاظ سے اپنے پڑوسی ملک بھارت کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا ہے، پاکستان کا نمبر 121واں ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں 136 نمبر پر موجود ہے، دیگر ایشیائی ممالک میں بنگلادیش 99 ویں نمبر پر ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے گزشتہ سال پاکستان 105 جبکہ بھارت 139 ویں نمبر پر تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/happy-pakistan-%2C-ind.jpg