لاہور :صوبائی دارلحکومت سے تعلق رکھنے والی ایک خواجہ سرا فنکار نے پاکستان سے لے کر یورپ تک کامیابی کے ایسے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں کہ بڑے بڑے ڈائریکٹر اسے کاسٹ کرنے کے لئے جتن کرنے لگے ہیں۔
نیلی رانا اپنی قابلیت اور محنت سے خواجہ سرا برادری کی ہیرو بن گئی ہیں اور ان کے فن کے چرچے پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی ہورہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیلی رانا کئی سال سے تھیٹر سے وابستہ ہیں لیکن تین سال قبل انہوں نے سماجی خدمت کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا۔ انہوں نے اپنی برادری کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے خاتمے اور خواجہ سراﺅں کے حقوق کے لئے ایسی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں کہ ہر جگہ انہیں سراہا جارہا ہے۔ وہ حال ہی میں امریکہ اور ڈنمارک جیسے ممالک میں بھی پرفارم کرکے آئی ہیں اور اب اپنا فن اور پیغام لے کر کئی دیگر ممالک جانے کی تیاری کررہی ہیں۔
اوئے کچھ کر گزر پاکستان کی پہلی آن لائن فلم .نیلی کا کہنا تھا کہ میں اپنے لوگوں کے لئے ایک مثال بن گئی ہوں کیونکہ میں نے ان کی پاکستان میں بیرون ملک ان کی ترجمانی کی ہے ۔ یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ میرے کام کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔ پاکستان کے برعکس باہر خواجہ سراﺅں کے لئے رویہ کافی مثبت نظر آتا ہے۔ یہاں ہم تاحال اپنے بنیادی حقوق کے لئے کوشاں ہیں۔
http://www.neonetwork.pk/04-Dec-2016/2979