
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی وفاقی وزیر خواجہ آصف کی عمران خان سے متعلق پوسٹ پر ہنسی چھوٹ گئی۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر عمران خان سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی ہے ۔
اس پوسٹ میں عمران خان کو سر پر ہرا دوپٹہ لئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کیپشن میں لکھا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی آئندہ میں خود کھڑا ہوں گا۔
https://twitter.com/x/status/158282159874614476
خواجہ آصف کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور انہوں نے خواجہ آصف کو بھانڈ، چچھورا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالت ہے ہمارے لیڈران کی، جس کا کام دفاع کرنا ہے وہ چھچھوری حرکتیں کررہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ پر ہنسنے پر مریم نواز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/x/status/1582978563485028353
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سوات میں حالات تشویشناک حد تک خراب ہیں، ملک میں امن وامان کی صورتحال بھی انتہائی مخدوش ہے اور وزیردفاع کی غیرسنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ وہ اصل ایشوز کی بجائے ٹوئٹر پر مسخرہ پن اور جگت بازی کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1582954509214445570 https://twitter.com/x/status/1582982578985783296 https://twitter.com/x/status/1582945792494403584
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب میں ان کا صفایا کرکے انکی حالت یہ کردی ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ہنسنا ہے یا رونا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1582993169079488512 https://twitter.com/x/status/1582872667966668801 https://twitter.com/x/status/1583011400753872898
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawaja111h1h1.jpg